آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایم ڈی امین راجپوت کے بعد عمران فاروقی کو قائم مقام منیجنگڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے ۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کا جمعرات کو ہنگامی اجلاس سوئی سدرن کے ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس جی سی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر( کارپوریٹ سروسز ) عمران فاروقی کو 90 روز کے لئے کمپنی کا قائم مقام مینجننگ ڈائریکٹر مقررکیا گیا۔ عمران فاروقی کمپنی کے سینیئر ترین افسر ہیں ۔نئے مقرر کئے گئے ایکٹنگ ایم ڈی عمران فاروقی 31 سالہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے افسر ہیں۔عمران فاروقی نے1986 میں این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینیکل انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں