• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی شہریت رکھنے والارکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ

اسلام آباد( رپورٹ ، رانا مسعود حسین )سپریم کورٹ نے 4 سینیٹرز کی دہری شہریت کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والا شخص پاکستان کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل نہیں ، پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے غیر ملکی شہریت کو ترک کرنے کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہیں ، جمعرات کے روز جاری کیا گیا 32صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے تحریر کیا ہے فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ صرف دوہری شہریت ترک کرنے کے عمل کو شروع کرنے سے نااہلیت ختم نہیں ہو جاتی ،نزہت صادق نے اپنی امریکی شہریت جبکہ چوہدری سرور نے برطانوی شہریت ترک کرنے کی دستاویزات پیش کی ہیں لیکن ان کی تصدیق کی ضرورت ہے ، ہارون اختر خان نے 1980 میں کینڈین شہریت لی، ان کے وکیل نے تسلیم کیاہے شہریت ترک کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوا ۔
تازہ ترین