• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کے بجلی کے بل کا آڈٹ کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر آڈٹ کا حکم دیا ہے ۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس کا بل زیادہ آرہا ہے۔ نواز شریف کے دور میں وزیر اعظم ہا ئوس میں 88؍ ہزار سے 95؍ ہزار یونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی ۔ اب وہاں 44؍ ہزار یونٹ استعمال ہو رہے ہیں حالانکہ وزیر اعظم وہاں نہیں رہتے ۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم نے آڈٹ کا بھی حکم دے دیا ہے کہ کیوں زیادہ بل آ یا ہے۔ 
تازہ ترین