آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کے خلاف تمام ترسخت اقدامات پر زور

 اسلام آباد ( رپورٹ/ مہتاب حیدر) فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق تمام تر سخت اقدامات کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اپنے ایک واضح پیغام میں ایف اے ٹی ایف نے کہا اگر کالعدم تنظیمیں نام بدل کر گزشتہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی تو اب ایسا مزید نہیں چلے گا۔ پاکستان کو قانونی اقدامات کے علاوہ موثر تحقیقات اور کارروائی کرنا ہوگی۔ 27 قابل عمل پلان کے حوالے سے پاکستان کی دی گئی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف نے وفاقی سطح پر ایف آئی اے اور صوبائی سطحوں پر کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹس ( سی ٹی ڈیز) کی استعداد مزید بڑھانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات سڈنی میں ہوئے جس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رواں برس مئی سے قبل مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفدنے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف کی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔ پاکستانی حکام نے ایشیاء

پیسفک گروپ کو بریفنگ دی۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی شرائط میں سے 27سے زائد پاکستان نے عمل کردیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں 1267 اور 1373 پر عمل پیرا ہے۔ مذاکرات میں شامل پاکستانی وفد نے دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں