• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے 18خفیہ اکاؤنٹس، پیپلز پارٹی کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے 18خفیہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اب انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیےپی ٹی اے کے 26؍ بینک اکائونٹس ہیں جن میں سے 8؍ کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں جبکہ 18؍ اکائونٹس کی تفصیلات نہیں دی جا رہیں ، ان اکائونٹس پر دستخط کرنے والے اعلی حکومتی عہدوں پر ہیں،رپورٹ کا جائزہ لے کر سینیٹ اورقومی اسمبلی میں معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس رپورٹ میں ان افسران کے نام ہیں جو آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں جب کہ فارن فنڈنگ کیس کو پی ٹی آئی نے چھپانے کی کوشش کی ہے۔ چند ماہ قبل آف شور کمپنیوں کی بات کی گئی تھی تاہم پھر یو ٹرن لے لیا گیا جب کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی بات کی گئی اور پھر پیپلزپارٹی وزراء سے استعفوں کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین