• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغرخان کیس کا ٹرائل چاہتے ہیں‘لواحقین کا سپریم کورٹ میں جواب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت‘‘ اصغر خان کیس ‘‘میں درخواست گزار اصغرخان مرحوم کےلواحقین نے جواب جمع کراتے ہوئے ہوئے عدالت سےاس کیس کو بندنہ کرنے کی استدعاکی ہے اور کہا ہے کہ وہ کیس کا ٹرائل اور اس کا حتمی انجام دیکھنا چاہتے ہیں ‘ٹرائل کے بعد آنے والا فیصلہ عوام کے سامنے رکھنےکا حکم بھی جاری کیا جائے۔ عدالت کےنوٹس پر جمعرات کے روز اصغر خان کی اہلیہ، صاحبزادے علی اصغر، نسرین خٹک اورشیریں اعوان کی جانب سےان کےوکیل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں یہ جواب جمع کروایاہے ۔
تازہ ترین