آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،راؤانوارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے دائر استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راؤانوار اس لئے باہر جانے کی بات کر رہا ہے شاید وہ یہاں سے لوٹا ہوا پیسا باہر لے جانا چاہتا ہوگا ،بتایا جائے کہ ایک بے گناہ نوجوان کو قتل کرنے کے باوجود وہ کس طرح بری ہوگیا‘راؤانوارکا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہئے۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل تین رکنی بنچ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرراؤ انوار کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ راؤ انوار اس کیس میں بری نہیں ہوئے ، بلکہ وہ ضمانت پر ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راؤانوار اگر ضمانت پر ہے تو اسے ضمانت پر رہنے دیا جائے ، عدالت جانتی ہے کہ راؤ انوار کو کس طرح پکڑوایا گیاتھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں