• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ، ملٹری کورٹ کی سزا معطل ، سزائے موت پرعملدرآمد روکدیا

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس عبدالشکورخان پرمشتمل بنچ نے شہری کی سزائے موت پرعملدرآمد روکتے ہوئے ملٹری کورٹ کی سزا معطل کردی اوروزارت دفاع کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے۔ فاضل بنچ کے روبرو شبیرحسین گگیانی ایڈووکیٹ نےہنگوکے رہائشی پیرسیدامیرفیصل کی رٹ پر دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گذار کوملٹری کورٹ سزائے موت سناچکی ہے جبکہ اس حوالے سے درخواست گذارکوصفائی کاموقع بھی نہیں دیاگیا،لہذاملٹری کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،درخواست گذار کو سکیورٹی فورسزنے 4نومبر2011ء کو اپنے گھر سے حراست میں لیا اورکمیشن برائے لاپتہ افراد کودی گئی درخواست کی روشنی میں تھانہ ہنگومیں باقاعدہ اغواء کامقدمہ بھی درج ہے، 2012ء میں درخواست گذار کی بازیابی کے لئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائرکی گئی اورسکیورٹی فورسز نے درخواست گذارکی انٹرنمنٹ سینٹرکوہاٹ منتقلی کااعتراف کیا، اب2019ء کو ان کے اہل خانہ کو اچانک معلوم ہوا کہ درخواست گذار کوملٹری کورٹ سزائے موت سناچکی ہے جبکہ اس حوالے سے درخواست گذارکوصفائی کاموقع بھی نہیں دیاگیا،لہذاملٹری کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔
تازہ ترین