• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے حنا ربانی کھر،والدہ،بھائی اوربہن کا ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا

ملتان (احتشام مرزا )نیب نےریجنل ٹیکس آفس ملتان سےسابق وزیرخارجہ حناربانی کھر‘ثمیرربانی کھر‘نائمہ امین الدین اوررکن قومی اسمبلی رضاربانی کھرکاٹیکس ریکارڈ طلب کرلیاہے‘آرٹی او کو انکم اور سیلز ٹیکس گوشوارے‘ظاہراثاثوں کی تفصیلات‘ویلتھ ٹیکس سٹیٹمنٹ فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے،معلوم ہواہےکہ نیب زائداثاثہ جات پرسابق وزیرخارجہ کےبھائی‘بہن اور والدہ کیخلاف تحقیقات کررہی ہےاس سلسلے میں نیب ویریفکیشن سیل اور تحقیقاتی ٹیم نےچیف کمشنر آرٹی اوملتان ان لینڈ ریونیو عابدرضابودلہ سےحناربانی کھر‘ثمیر ربانی کھر‘رضا ربانی کھر‘نائمہ امین الدین اورعمرجاویدکاانکم ٹیکس‘سیلز ٹیکس کےگوشواروں کامکمل ریکارڈمانگ لیاہے۔
تازہ ترین