• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پاک بھارت دشمنی کی وجہ نہیں بننا چاہتا، جواد ظریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایران خطے میں قیام امن و سلامتی کیلئے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے۔اس عزم کا اعادہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک بھارتی نیوز چینل کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاک بھارت دشمنی کی وجہ نہیں بننا چاہتا بلکہ ہم ان ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات کے لئے کوشش کریں گے۔
تازہ ترین