• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،پولیس پر بم حملہ،2اہلکار زخمی

 ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، زڑکنی میں سڑک کے کنارے نصب 2بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ دوسری جانب تحصیل کلاچی میں پولیس وین پر سڑک کے کنارے نصب بم حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بی ڈی ایس کی مدد سے ناکارہ بنا دیا،کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔
تازہ ترین