• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمزکے ڈاکٹروں کا سب جیل میں شہبازشریف کا طبی معائنہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی ادویات میں ردوبدل کیا۔پمزہسپتال کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہبازشریف کی کمردرد میں کمی واقع نہ ہونے پردوبارہ معائنہ کیا اوران کی ادویات میں بھی ردوبدل کرتے ہوئے فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کا مشورہ اورنقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اورمہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔
تازہ ترین