• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سےاہل خانہ اورپارٹی رہنماؤں کی جیل میں ملاقاتیں

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سےانکی والدہ بیگم شمیم اختر،مریم نواز،حمزہ شہباز ،نواسے جنید صفدر،مرحوم بھائی عباس شریف کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں اور پارٹی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیں کیں،اہل خانہ اور نواز شریف نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا،نواز شریف اپنے والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں،پارٹی رہنماؤں مشاہد اللہ خان،رانا ثنا اللہ،خواجہ آصف،مصدق ملک،مریم اورنگزیب،پرویز رشید،آصف کرمانی،رانا تنویر،ملک ندیم کامران،نزہت صادق،منشا اللہ بٹ ،پیر اشرف رسول،مرزا جاوید،عظمیٰ بخاری ،سمیع اللہ خان،وارث کلو،سابق مشیر خارجہ طارق فاطمی،نجم سیٹھی اورجگنو محسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔
تازہ ترین