آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ11؍جمادی الاوّل 1440ھ 18؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوربورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

لاہور(خبر نگار) تعلیمی بورڈلاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں لاہور بورڈ کے چیئر مین پروفیسر چو ہدری محمد اسماعیل ، سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس، کنٹرولر پروفیسر محمد ناصر جمیل اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے لاہور بورڈ کے ملازمین کے لئے ون ٹائم اعزازیہ ، دو کی بجائے چار ملازمین کو سرکاری خرچے پر ہر سال حج پر بھجوانے کے علاوہ، ہر سال کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے پانچ ہزار فی کسʼʼ عیدیʼʼ، اور پرموشن کے معاملے میں چیئرمین لاہور بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو محنت اور دیانت کو شعار بنانے کی تلقین کی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں