لاہور ( نمائندہ خصوصی )صوبائی سیکرٹری سکولز پنجاب ظفر اقبال نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے بعد صوبائی سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا کہ جب بھی مجھے کوئی ادارہ تحقیقات کے لئے طلب کرے گا میرا دامن صاف ہے اور میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا ۔