• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی "انسان دوست "پالیسی کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین کے قیام کیلئے تقریبا 2500مربع فٹ پر مشتمل 2شیلٹر ہومز بنا دئیے گئے ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے شیلٹر ہومز کا معائنہ کر کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق ، اے ایم ایس ڈاکٹر جعفر شاہ ،اے ایم ایس ڈاکٹر ریاض حفیظ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین