• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشق مصطفیٰ ؐ سے شر پسند عناصر کا مقابلہ کر سکتے ہیں،حق باہو کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربارِ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو ؒ کے زیرِ اہتمام میلاد مصطفیٰ ؐ و حق باہوؒ کانفرنس ہوئی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین و چیئر مین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی،سلطان محمد علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر اکسانے والے شر پسند عناصر کا مقابلہ ہم عشق مصطفیٰ ؐ سے کر سکتے ہیں ،علماء کرام کا فرض ہے کہ وہ ادب مصطفیٰ ؐ کی فکر کو عام کریں ، کانفرنس سے مفتی مطیع اللہ قادری ، حاجی محمد نواز القادری ، سید حسن گردیزی ،ڈاکٹر کرم حسین چغتائی ،ملک یوسف رونگھا ،اسد خان شادی خیل ،فیصل خان شادی خیل ،ملک خضر عباس مہے ،رانا محمد طاہر ،ڈاکٹر حبیب الرحمٰن،ڈاکٹر کلیم طور ،مخدوم شہباز ہاشمی ،ڈاکٹر ندیم حامدی نے شرکت کی ۔
تازہ ترین