• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹرطارق محمودانصاری سے زین قریشی ، رانا عبدالجبار رمضان خالد جوئیہ اور ڈاکٹر صوفیہ عمر کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹرطارق محمودانصاری سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی ، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ایم رمضان خالد جوئیہ اور ڈاکٹر صوفیہ عمر نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، وائس چانسلر نے زین حسین قریشی سے کہا کہ سابق گورنر پنجاب سجادحسین قریشی مرحوم نے زکریایونیورسٹی کے قیام میں بڑا کردار ادا کیا ، زین قریشی نے کہاکہ حکومت جامعہ زکریا سے بھرپور تعاون کرے گی۔زین قریشی نے جامعہ زکریا ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر صدر محمد حر غوری ِ ، جنرل سیکرٹری ندیم بوسن ، سینیئر نائب صدر مرید عباس ہانسلہ ، اختر حمید خان اور مسعود الحسن شاہ موجود تھے۔
تازہ ترین