• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُر امن معاشرے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرینگے ،ڈاکٹر طارق محمود

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہیومن ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن اور جامعہ زکریا کے زیر اہتمام پراجیکٹ ’’نوائے امن‘‘ کی تعارفی تقریب ہوئی، سیمینار کی صدارت وائس چانسلرڈاکٹر طارق محمودانصاری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسرڈاکٹر اشرف خان،ٹریثرارڈاکٹر عمر فاروق، اور رجسٹرارصہیب راشد خان شامل تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان کو پُر امن معاشرہ بنانے کے لئے ہم حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے ، اس مقصد کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوںنے ’’نوائے امن ‘‘ کے تحت تمام پروگراموں کو سراہا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا، پروفیسر ڈاکٹر اشرف خان نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانو ں کوایسی ہم نصابی سر گرمیوں میں شامل کیا جائے جس سے ایک پُر امن ماحول اور معاشرہ پروان چڑھ سکے اس موقع پر شاکر حسین شاکر ،اسرار احمد نے خطاب کیا ۔
تازہ ترین