• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اوملتان کی کرائم میٹنگ،افسروں کوکارکردگی بہتربنانےکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز  محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان توصیف حیدر کے ہمراہ کرائم میٹنگ کی ،انہوں  نے افسروں کو کارکردگی بہتر بنانےکی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کام کو محنت اور دیانتداری سے انجام دیں،سائلین کے مسائل کو حل کریں،اہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،کمیونٹی پالیسنگ کے تحت لوگوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کریں، کرائم پر کنٹرول کریں،اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں ،انہوں نےواضح کیاکہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور کسی کے ساتھ زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں سائلین کے مسائل سنیں گے اور ان کی رپورٹ پیش کریں گے۔
تازہ ترین