• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فری یونٹس اور پنشن کا خاتمہ کیا گیا تو شدید مزاحمت کرینگے،پیغام یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیغام یونین کے زیراہتمام ’’تحفظ مزدور کانفرنس‘‘ ہوئی جس میں خواجہ ظہور احمد بٹ ، چوہدری احسان احمد ، رانا محمد اجمل ، چوہدری محمد نواز چدھڑ ، اللہ دتہ ساجد، خدا بخش بوسن، ناصر محمود خواجہ، ساجد اقبال ناز، عامر اقبال، اللہ یار، حافظ شفیق، ملک سلیم چنڑ، محمد امجد کھیڑا، ذوالفقار عباسی، جام اسماعیل، محمد ضمیر، آصف اقبال، رانا عرفان ارشد فانی، حبیب اللہ، راؤ خرم شہزاد، ولی محمد، جاوید گجر، ریاض حسین، محمد الیاس، محمد ممتاز، رانا رشید شاہد، محمد ارشاد چیمہ، خالد جاوید سنگھیڑا صدر ایپکا، نواز چغتائی، اسلام قیصرانی، راؤ کامران، راؤ سلطان، پیر جماعت علی شاہ، چوہدری عمران میو ، عبدالرحمان، زاہد قریشی، میاں شہزاد ڈولہ، سلیم عباس صدیقی، اجمل انصاری، اشفاق انصاری سمیت دیگرنےشرکت کی، مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی واضح اور شفاف پالیسی نہیں،واپڈا کی کمپنیوں میں تقسیم کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، مخالف یونین نے کرپشن کلچر کو خوب فروغ دیا ، فری یونٹس اور پنشن کے خاتمے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اگر حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے تو اس کی شدید مزاحمت کی جائے گی،تمام ملازمین کے فری سپلائی یونٹس کو بڑھا کر 600 یونٹس کئے جائیں۔
تازہ ترین