• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، جوڈیشل کمپلیکس علی پور کی مجوزہ اراضی میں مداخلت،ضلعی انتظامیہ بارعہدیدار طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جوڈیشل کمپلیکس علی پور کی مجوزہ اراضی کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل وکلا کی مداخلت کے خلاف پٹیشن میں ضلعی انتظامیہ اور عہدیداروں کو 14جنوری کو عدالت طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں علی پور کے جعفر حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اور سیکڑوں مکین کئی دہائیوں سے اپنی ملکیتی اراضی پر رہائش پذیر چلے آرہے ہیں اور چند وکلا کی فرمائش پر ضلعی انتظامیہ نے ان کی اراضی پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ تشکیل دیا حالانکہ 2فرلانگ کے فاصلے پر سرکاری اراضی موجود ہے اور ابھی قبضہ کی کارروائی شروع نہیں ہوئی لیکن وکلا نے اراضی خالی کرانے کیلئے دھاوا بول دیا اور پولیس کودبائو میں لاکر جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے
تازہ ترین