• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا میپکو کو شہریوں کی بجلی عبوری طور پر بحال کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میپکو کو درخواست گذار شہریوں کی بجلی عبوری طور پر بحال کرنے اور جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس سے قبل بھی عدالت حکم دے چکی ہے کہ بجلی کی سہولت آج کل شہریوں کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اور بغیر کسی قانونی ضرورت کے بجلی منقطع کرنا گھروں میں بلیک آؤٹ کرنے کے مترادف ہے،فاضل عدالت میں ملتان کے محمد اسلم سمیت دیگر شہریوں نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے میپکو سے باقاعدہ کنکشن حاصل کئے اور ان کے ذمے کوئی واجبات بھی نہیں اس کے باوجود ان کے بجلی کنکشن کوئی نوٹس دئیے بناء منقطع کر دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین