• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018،ریلوے حادثات کی شرح میں اضافہ، کروڑوں کانقصان

ملتان(رؤف مان)پاکستان ریلوے میں 2018ءکے دوران حادثات کی شرح میں اضافہ ہوا،جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ریلوے کوکروڑوں روپے کے مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا،عداوشمار کے مطابق 2018ءمیں مجموعی طور ملک بھر میں 131حادثات ہوئے جب کہ سال2017ءمیں حادثات کی تعداد 109 تھی، ریلوے پھاٹکوں پر حادثات اور ٹرینوں کے پٹریوں سے اترنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ تعداد سکھر ریلوے ڈویژن میں 41حادثات ہوئے،حادثات کے حوالے سے لاہور ریلوے ڈویژن 36کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،ریلوے ڈویژن کراچی میں سال2017میں18 جب کہ 2018ءمیں 12 حادثات رونما ہوئے،ریلوے ملتان ڈویژن میں 2017 میں25 جبکہ 2018ءمیں 24حادثات، ریلوے پشاور ڈویژن میں 2017ءمیں7جب کہ 2018ء میں4حادثات ،ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں سال2017ءمیں5جب کہ2018ء میں 12 حادثات اور کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں سال2017 میں2جبکہ سال2018ءمیں بھی 2حادثات رونما ہوئے،یوں مجموعی طور پر سال2017ءمیں 109حادثات کے مقابلے میں سال 2018ءمیں 131حادثات ہوئے، 2018ءمیں ریلوے سسٹم میں مسافر ٹرین کا مال گاڑی کےساتھ ٹکرانے کا ایک واقعہ رونما ہوا،مسافر ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 26واقعات ،مال گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے 45واقعات پیش آئے،ریلوے پھاٹکوں پر ٹرینوں کےحادثات کی تعداد 3رہی،کچے پھاٹکوں پر ٹرینوں کے 29حادثات رونما ہوئے،غیر قانونی ریلوے کراسنگ پر 20حادثات پیش آئے،ٹرینوں میں آتشزدگی کے3واقعات رونما ہوئے جب کہ دیگر متفرق حادثات کی تعداد تین رہی۔
تازہ ترین