• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا افسران و ملازمین کے جائزمطالبات منظور کئے جائینگے،ایم ڈی

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ ادارے کی بہتری اور عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے واسا افسران و ملازمین عوامی خدمت کو شعار بنائیں ان کے جائزمطالبات ترجیح بنیادوں پر منظور کئے جائیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار غازی یونین کی ویلکم پارٹی کے موقع پر کیا، دریں اثنا غازی یونین کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے، غازی یونین کے صدر ملک وحید رجوانہ نے کہا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سب انجینئر کو سکیل 11سے 14میں اپ گریڈ کرنے ،کلریکل سٹاف کا امتحان ختم کرنے ،سکیل ایک سے4تک کے ٹائم سکیل پر وموشن حاصل کرنے والے ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی اور 5سے 15 سکیل کے ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کرنے ،سیور مینوں کے لیے ڈینجر س الائونس دینے اور ملازمین کو شو کاز نوٹس معطلی سمیت ان کیخلاف دیگر کا رروائی ختم کرنے کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دھانی کرادی ، سی بی اے یونین نے واسا کی ریکوری میں اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین