آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ11؍جمادی الاوّل 1440ھ 18؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان(سٹاف رپورٹر)حضرت شاہ رکن عالم ؒکے عرس کی باعث ملتان کے 14سکول 3 دن (12تا 14جنوری)تک بند رہیں گے ،اس ضمن میں جاری مراسلے میں مذکورہ 14سکولسربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر سکولوں کو خالی کردیں تاکہ زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جاسکیں،ان سکولوں میں گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول حسین آگاہی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ،گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول دہلی گیٹ،گورنمنٹ ایم سی گرلز سکول آغا پورہ، گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول عام خاص باغ، گورنمنٹ ایم سی گرلز مڈل سکول جمالپورہ،گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول دہلی گیٹ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد،گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول ملتان، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رحیم آباداور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رحیم آباد شامل ہیں، دوسری طرف تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات اور بعد ازاں اس میں اضافہ کے بعد اب مزید 3دن کیلئے سکول بندرہنے سے بچوں کی پڑھائی بہت متاثر ہوگی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں