• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف ہسپتال، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہباز شریف ہسپتال کے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری کو بہتر بنانے کیلئے ایم ایس کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تمام سٹاف کو بائیو میٹرک حاضری لگانے اور ڈیوٹی ٹائمنگ کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی ملازمین غیر حاضر ہوں گے اور ڈیوٹی اوقات کار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھیں گے ان کی ہر ماہ کارکردگی رپورٹ بنائی جائے گی اور اس بنیادپر سالانہ ترقی عمل میں لائی جائے گی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی،اجلاس میں ایڈمن آفیسر فراز انعام،ڈی ایم ایس ڈاکڑ مرتضی بلوچ ودیگر سینئر سٹاف نے شرکت کی، دریں اثنا ہسپتال انتظامیہ نےتمام سٹاف کی سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آرز)طلب کر لی ہیں ،تمام سٹاف کو خفیہ رپورٹس15 یوم کے دوران جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین