• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کیس کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر ہائیکورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تشدد کیس میں ملزمان گرفتار نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو 21جنوری کے لئے طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں علی پور شمالی مظفر گڑھ کی خدیجہ بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان اکرم گادھی وغیرہ نے ایک سال قبل ان کو الاٹ شدہ صوبائی لاٹوں پر نہ صرف قبضہ کرلیا بلکہ لوٹ مار کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پٹیشنر کا حمل بھی ضائع ہوگیا اورمیڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس مقامی ایم پی اے کی مداخلت کی وجہ سے ملزمان گرفتار نہ کررہی ہے، فاضل عدالت نے خاتون کی جانب سے 3 بچوں کی برآمدگی کی پٹیشن پر پولیس تھانہ بوریوالاصدر کو 14جنوری کو محبوسان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں بوسن روڈ کی شمیم مائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ خاوند محمد حسین نے بچوں سمیت نکال دیا جس پر 2 نومبر 2018 کو تنسیخ نکاح کی ڈگری حاصل کرلی لیکن اب2 روز قبل 9سالہ فاطمہ، 8سالہ وقاص علیٴ 7سالہ عباس اور 5سالہ عمران کو چھین کر لے گیا ہے۔
تازہ ترین