• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں حبیب اللہ شاکر کی رہائشگاہ پر تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کے شہید ذوالفقار بھٹو کو جسمانی طور پر ختم کرکے حکمرانوں نے یہ سمجھا کہ بھٹو کا دیا ہوا شعور، جدوجہد کا راستہ اور عوامی حقوق کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو دفن کردیا جائے گا،ضیاالحق نے تاریخ کا پہیہ الٹا چلانے کی کوشش کی، دریاؤں کا رخ پہاڑوں کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا لیکن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور محب وطن کارکنوں نے قربانیوں کا راستہ اختیار کرکے ضیاالحق کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں ایم سلیم راجہ، ملک اسد، عرفان شفیع، ارشد اقبال بھٹہ، رانا نیک زاہد، رئیس الدین قریشی، عاشق بھٹہ، اسد بخاری، جہانگیر خان، زوار قریشی ،ملک صفدر پہوڑ ، خالد ظفر وینس، ندیم پاشا ، مہروز شاکرو دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین