آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار16؍رجب المرجب 1440ھ 24؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی بنا نے کا مقصد قیادت کو بدنام کرنا تھا ،پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی مرزا نذیر بیگ، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، اشتیاق شاہ ایڈووکیٹ اور طارق جلیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جے آئی ٹی سیاسی تھی ۔ واضح ہو گیا ہے کہ جے آئی ٹی کا سارا عمل انتقامی ہے اور قیادت کو بدنام کرنا تھا،موجودہ حکومتی جماعت تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک انتقام بن چکی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں