• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز میں میپکو کے3 ملازمین کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی رئیس عبدالاحد نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، میپکو سیکنڈ سب ڈویژن میلسی کے لائن مین فرسٹ نعیم ناصر کو غیرقانونی کنکشن نصب کرنے کے الزامات ثابت ہونے پرموجودہ سکیل میں ایک سال کیلئے ایک درجہ تنزلی کردی ،سیکنڈسب ڈویژن میلسی کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ ذوالفقارعلی اور عظیم آبادسب ڈویژن بوریوالا کے قائم مقام لائن سپرنٹنڈنٹ سجاد حیدر کی ایک ، ایک سال کیلئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔
تازہ ترین