• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بجلی کا بحران، فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)گیس پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں آر ایل این جی کی سپلائی بند ہونے سے پاور ڈویژن نے فرنس آئل سے بجلی بنانا شروع کردی ہے تا کہ صوبہ پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایاجائے،پاور ڈویژ کے اعلیٰ افسرکے مطابق یہ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا طریقہ ہے مگر ہم نے حبکو،جامشورو، اور مظفر گڑھ کے پاور پلانٹس میں فرنس آئیل کا استعمال شروع کردیا ہے ، تاہم جمعرات کی صبح سے آر ایل این جی کی سپلائی میں بحالی کے بعد بلوکی اور حویلی بدر شاہ کے پاور پلانٹ کو 90ایم ایم سی ایف ڈی بالترتیب فراہم کرنا شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین