• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (بلال عباسی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران سرکاری ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی جبکہ جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حاضری سے عارضی استثنٰی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے خلاف ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمہ کی سماعت کی تو جہانگیر ترین نے اپنے وکیل کے ذریعے مقدمہ سے بریت کی درخواست جمع کرائی جس پر بحث کے لئے عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔ 
تازہ ترین