• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میں آلودہ پانی کی فراہمی پر ازخودنوٹس‘سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالتی کمیشن کے رکن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پو رے بلو چستان میں آلو دہ پانی کا مسئلہ ہے ،جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاہے کہ کیا بلوچستان کی حکومت کو اپنے صوبے کے حالات کا نہیں پتہ، حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی میں پینے کے آلودہ پانی کی فراہمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ کیا ہے، جس پر کمیشن کے رکن نے کہاکہ آلودہ پانی کا ایشو صرف بھاگ ناڑی ٹائون کا نہیں، پورے بلوچستان میں آلودہ پانی کا ایشو ہے۔
تازہ ترین