• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب نہیں بڑے لوگ ملک کا نقصان کررہے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غریب آدمی نے ملک کا کوئی نقصان نہیں کیا بلکہ سارے بڑے بڑے لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں‘یقین نہیں آتاکہ سندھ میں جنگلات کی اراضی واگزارکرالی گئی ہے ‘ یہاں حالات سب سے زیادہ خراب تھے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ملک بھر میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ کے پی کے میں جنگلات اراضی کی حدبندی جاری ہے، ایبٹ آباد کی 984 کنال جنگلات اراضی واگزار کروا رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات کی زمین پر قبضہ نہیں۔
تازہ ترین