• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نوجوان اور کمسن ملازم کا قتل

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں مبینہ طور پر گھر آئے ہوئے دو دوستوں نے 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا۔

دہرے قتل کی واردات پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قتل کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی لاہور کے علاقے نواں کوٹ میںواقع گھر میں ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے گھر میں بتایا کہ 2 دوست ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔

12 سالہ گھریلوملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا، 2گھنٹے بعد بہن نےجا کر دیکھا تودونوں کی گلہ کٹی لاشیں پڑی تھیں۔

وارادت کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق واردات کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

اہل خانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، انہوں نے کیوں قتل کیا؟ اس بارے میں ابھی کچھ علم نہیں۔

تازہ ترین