• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستانی سفیر آج امریکی صدر کو اسناد پیش کرینگے

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کو اسنادِ سفارت پیش کریں گے ، وہ 14 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سلسلے میں تقریب کا اہتمام وائٹ ہاؤس میں کیا جائے گا جس میں ڈاکٹراسد مجید کے علاوہ بھارت اور افغانستان کے سفراء بھی آج ہی اسناد سفارت پیش کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پاکستانی سفیر کی پہلی ترجیح وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوسکتی ہے۔

گزشتہ دونوں صدر ٹرمپ خود اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد مجید سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے امریکا میں سفیر مقرر کیے گئے علی جہانگیر صدیقی کے سبکدوش ہو جانے کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔


تازہ ترین