• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایل وائی 80 آرمی ایئر ڈیفنس نظام میں اہم اضافہ ہے‘‘


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایل وائی 80 آرمی کے ایئرڈیفنس نظام میں اہم اضافہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے قریب پاک فوج کی جنگی مشقیں البیضا 2019 ءختم ہو گئیں، مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی ایٹی کی بھی نمائش کی گئی۔

کراچی کے قریب ڈیفنس فائرنگ رینج میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں البیضا 2019ء کے دوران ایئر ڈیفنس کی طرف سے ہر قسم کے ہتھیاروں سے فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور بھی تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایئرڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائی 80 کی شمولیت مشقوں کا اہم حصہ تھا۔


ایئرڈیفنس کے کامیاب فائر پاور پر آرمی چیف نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 آرمی کے ایئرڈیفنس نظام میں اہم اضافہ ہے، آرمی ایئرڈیفنس پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر فضائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

کورکمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تازہ ترین