• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں فصلوں کی انشورنس اسکیم کا آغاز

حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے معاشی استحکام اور تحفظ کی فراہمی کے لئے  فصلوں کی انشورنس اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، اب قدرتی آفات سے فصلوں، باغات اور سبزیات کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ کاشتکار کو ادا کیا جائے گا ۔

حکومت پنجاب نے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 اضلاع ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور، ساہیوال، شیخو پورہ، ناروال اور فیصل آباد میں کاشت کاورں کی فصلوں کی انشورنس پالیسی کا آغاز کیا ہے ۔

انشورنس پالیسی آن لائن سسٹم کے تحت کی جائے گی جس کے تحت کپاس، دھان، گندم، مکئی اور دوسری فصلات کے علاوہ باغات اور سبزیات کے کاشتکار بھی مستفید ہو سکیں گے۔

انشورنس اسکیم میں 5 ایکٹر اراضی تک کے کاشتکاروں کو 100 فیصد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

تازہ ترین