• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’خواہش تھی گج ڈیم معاملہ میرے ہوتے حل ہو جاتا‘‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے گج ڈیم کی تعمیر کا معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔

گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیرکی سفارش ایکنک کو کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے جائیں۔

سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔

تازہ ترین