• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگروفارمز کی 12500 فٹ سے کم عمارت ریگولرائز کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں ایگروفارمز میں قائم 12500 فٹ سے کم عمارت کو ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ عمارت برآمدے کے علاوہ عمارت کو جرمانہ ادا کر کے ریگولرائز کیا جائے۔

اسلام آباد کے ایگرو فارمز میں تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاسکتان میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے عمارت کی حد 12500 فٹ رکھی تھی، اگر 12500 فٹ سے زائد عمارت بنی ہے تو گرائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے برآمدے 12500 فٹ میں شامل نہیں ہوں گے، جن لوگوں نے گھر بنا لیے ہیں ان کی انسٹالمنٹ بھی ہونی چاہیے۔

عدالت نے حکم دیاہے کہ 12500 فٹ سے کم عمارت کو ریگولرائز کیا جائے، برآمدے کے علاوہ عمارت کو جرمانہ ادا کر کے ریگولرائز کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے یہ حکم بھی دیا کہ جس عمارت کی قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے اس کی ادائیگی قسطوں میں کی جائے، ڈیڑھ سال کے اندر قسطیں ادا کرنا ہوں گی ، عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

تازہ ترین