• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ہاشمی کی ’چِیٹ انڈیا‘ کے ساتھ چِیٹنگ ہو گئی


بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعد ریلیز سے ایک ہفتے قبل تبدیل کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض ہے سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے۔

لہٰذا فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘سے تبدیل کرکے’وہائے چیٹ انڈیا‘کردیاگیاہے۔


اس فیصلے کے بعد ’وائے چیٹ انڈیا‘ ٹائٹل کے ساتھ فلم کا نیا پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا۔

عمران ہاشمی نے فلم کا نام تبدیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید نام سے غلط تاثر پیدا ہورہا تھا مگر عوام کو فلم میں وہ تمام مسائل اور خامیاں دکھائیں گے جو ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہیں‘۔

فلم میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

عمران ہاشمی فلم میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پر کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم 18 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اس فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس ہی تاریخ کو بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی فلم بھی سامنے آرہی ہے جس کی وجہ سے فلم کی تاریخ تبدیل کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی۔

تازہ ترین