آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کا ایک ’امیر ترین‘ جوڑا جو کہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنے کا خواہش مند ہے اور اس کے لیے پیسے جمع کرنےکے لیے دونوں میاں بیوی چائے کا اسٹال لگاتے ہیں۔

’ انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کےشہر کوچی کے رہائشی 70 سالہ ’ویجاین‘ اور اُن کی اہلیہ کا دنیا کے 23 ممالک گھومنے کا خواب ہے جس کے لیے پیسے جمع کرنے کے لیے انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ کام وہ دونوں تقریباً 55 سال سے کررہے ہیں۔

بھارت کے معروف بزنس مین ’آنندمہندرا‘ کو جب اس جوڑے کے بارے میں علم ہوا کہ یہ دونوں دنیا گھومنے کے لیے پیسے جمع کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ چائے کا اسٹال لگاتے ہیں تو انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑے کا نام فوربز امیر لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے لیکن اُن کے خیال میں یہ دونوں بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کی دولت زندگی کا انحصار ہے۔


مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویجاین نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں گھومنا اُن کے بچپن کا خواب تھا لیکن اس کے لیے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے چائے کا اسٹال لگائیں گے لہذا انہوں نے بھارت کے شہر ’کوچی‘ کی گلیوں پر چائے کی فروخت کا کام شروع کردیا۔

ویجاین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےمزید بتایا کہ انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا کام سال 1963 میں شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی چائے پورے شہر میں مقبول ہوگئی اور اب نا صرف کوچی بلکہ پورے بھارت سے لوگ ان کے اسٹال چائے پینے آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن میں تقریباً 300 سے 350 روپے کما لیتے تھے جس میں سےوہ 300 گھومنے کے لیے جمع کرتےہیں اور باقی رقم سے روز کا خرچہ نکالتے ہیں۔

اس کے علاوہ ویجاین نے بتایا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ اب تک سنگاپور، ارجنٹینا، پیرو، سوئٹزرلینڈ، برازیل اور دیگر ممالک گھوم چکے ہیں تاہم وہ مزید پیسے جمع کررہے ہیں تاکہ اور دیگر مختلف ممالک کی بھی سیر کے لیے جاسکیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں