• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری پبلکن رکن ڈاکٹر شاہد شفیع کو ہٹانے کی کوشش ناکام

امریکا میں مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے والے ری پبلکن پارٹی کے رکن شاہد شفیع سرخرو ہوئے جبکہ ان کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوگئے۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی ٹیرینٹ کاؤنٹی میں ری پبلکن پارٹی کے مسلم رکن اور پارٹی وائس چیئرمین شاہد شفیع کو ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شاہد شفیع کو مسلمان ہونے پر ہٹایا جائے یا نہیں؟ اس معاملے پر ٹیکساس کی کاؤنٹی ٹیرنٹ میں ووٹنگ ہوئی، جس میں ری پبلکن ارکان نے ووٹ دیئے اور ڈاکٹر شاہد شفیع کامیاب ہو گئے۔

امریکا میں مسلم سیاستدان کو بھی مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جانے لگا، ٹیکساس میں ساتھی ارکان مسلم ری پبلکن ڈاکٹر شاہد شفیع کو کاؤنٹی وائس چیئر مین شپ سے ہٹانے کے لیے قرار داد لے آئے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ شاہد شفیع امریکی آئین میں اسلامی نظریات نہ شامل کر دیں۔

واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئےمسلم ری پبلکن رکن شاہد شفیع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مختلف افراد یا ان کے سیاسی مخالفین نے مذہب کو استعمال کر کے ووٹرز کو منتشر کیا ہو۔

ڈاکٹر شاہد شفیع ٹراما سرجن اور ساؤتھ لیک سٹی کونسل مین ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر گریگ ایبٹ، سینیٹر ٹیڈ کروز، جارج پی بش اور سابق ہاؤس اسپیکر نے شاہد شفیع کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین