• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے کئی ماہرباڈی بلڈرز کو ویٹ لفٹنگ اور کراس فٹ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بچے بھی باڈی بلڈنگ میںکسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس امریکی بچی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف باڈی بلڈنگ کی شوقین ہے بلکہ ویٹ لفٹنگ سمیت کراس فٹ جیسے ورک آؤٹ کا شاندار مظاہرہ کر ہی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 4سالہ Prisais Townsendنامی بچی دس ماہ کی عمر سے اپنے والدین کے ساتھ جم جاتی ہے اور نہ صر ف باڈی بلڈنگ کی شوقین ہے بلکہ پُل اپس، جمپنگ سمیت بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر کراس فٹ اور ویٹ لفٹنگ کی بھی ماہر ہے ۔

ننھی پری کا بڑوں کی طرح ورک آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین