آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغانستان میں امن کیلئے افغان حکومت اورتمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغان صدرکے خصوصی نمائندے عمر داود زئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور شبیر احمد خان بھی موجود تھے

اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کیلئے بھی پاک افغان دوستی ضروری ہے ، افغان حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں