• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینورمیں 113ویں سالانہ نیشنل ویسٹرن اسٹاک شوکی تیاریاں جاری ہیں جو کہ 12جنوری سے شروع ہوگا۔

اسٹاک شو کے آغاز سے قبل ڈینور کی سڑکوں پر گائے اور گھوڑوں سمیت دیگر مال مویشیوں کی انوکھی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شہر کی مرکزی شاہراہ سے گزرتے ان جانوروں کی پریڈ دیکھنے بچوں بڑوں سمیت ہزاروں افرادسڑک کنارے جمع تھے۔

15روز تک جاری رہنے والے اس اسٹاک شو کیلئے الپاکا سے لیکر تبتی بیلوں سمیت ہزاروں جانوریہاں لائے جارہے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد اس کیٹل شو کا رُخ کریں گے۔

تازہ ترین