• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 2019ء کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہو گیا ہے، لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا کی رہائشی بچی کے والد افضل خان 16 دسمبر کو اسے بیماری کی حالت میں مقامی طبی مرکز لے گیا تھا۔

طبی مرکز کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیوکی علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور اس کے سمپل لیبارٹری تجزیہ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیے تھے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تازہ ترین