• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس پنجاب کے پہلے سکھ پی آر او کون ھیں؟

گورنرہاؤس پنجاب میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنےوالے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کو تعینات کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے پہلے سکھ پبلک ریلیشن آفیسر کا نام پون سنگھ آروڑا ہے۔

اس سے قبل ماضی میں پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے داری انجام دیتے رہے ہیں۔

پون سنگھ 12 اپریل 1989 کو پیدا ہوئے۔ انفارمیشن آفیسر بننے سے قبل انہوں نے ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کیا۔ 

انہوں نے ’اجوکا تھیٹر‘ کے پلیٹ فارم سے اداکاری بھی کی اور کچھ عرصہ تک ایک ایف ایم ریڈیو سے صداکاری بھی کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین