• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ترسنے والے غریبوں کے لیے جینا مشکل تھا اب دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان کے لیے علاج معالجہ بھی مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ تمام ادویات کی کمپنیوں کو دوا کی پیکنگ پر لازمی تحریر کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،اس ضمن میں یہ کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور انہوں نے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین